گدھے نے دعا کی کہ اس کا مالک مر جائے، تاکہ اس گدھے والے زندگی سے اسے نجات مل جائے۔
مالک کو گدھے کی دعا کا پتہ چل گیا۔ اس نے گدھے سے کہا:
اے گدھا! میرے مرنے کے بعد کوئی دوسرا تمہیں گدھا بنا کر استعمال کرے گا۔ تمہاری جان ایسے نہیں چھوٹے گی۔
دعا کرو کہ تمہارا گدھا پن ختم ہو جائے۔۔ تب جا کر ہی تمہاری جان چھوٹے گی۔
آزادی چاہنے سے پہلے اپنی اسیری کو تو ختم کرو۔
برچسب: گدھے, نویسنده: هیراد اکبریپور تاريخ: سه شنبه 31 مرداد 1396 ساعت: 20:31
وہ ابھی کچھ دن پہلے نئے مکان میں شفٹ ہوا تھا۔
صبح دیکھا کہ ہمسایے نے سارا کچرا اس کے گھر کے سامنے رکھا ہے۔
اگلے دن وہ پھولوں کا ایک گلدستہ لے کر ہمسایے کے پاس چلا گیا۔
ہمسایہ تعجب سے کہنے لگا: ہم نے تو آپ کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا۔ اور آپ؟
اس نے کہا: جس کے پاس جو ہے وہی دوسروں کو پیش کرتا ہے۔
برچسب: اخلاقی, نویسنده: هیراد اکبریپور تاريخ: سه شنبه 31 مرداد 1396 ساعت: 20:31